Kashif Ghouri

Call Directions Contact the business

Kashif Ghouri عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کے لیے بے لوث پُر عزم جدوجہد،

16/10/2026

مٹی میں کھیلنے سے بچوں کی تخلیقی صلاحیت، حسی تجربات اور سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ ملتا ہے۔

16/10/2026

اللہ کی رضا کے لیے
نیکی کریں، خدمتِ انسانیت کو اپنا شعار بنائیں اور کسی کے کام آئیں، کیونکہ اصل نیکی وہ ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کی جائے،
خدمتِ انسانیت، اصل عبادت ہے۔

بعض لوگوں کے سامنے  خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہےکتوں کے ساتھ کُُتے دوڑتے ہیں شیر اور چیتے نہیں۔!
16/10/2026

بعض لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے
کتوں کے ساتھ کُُتے دوڑتے ہیں شیر اور چیتے نہیں۔!

لہجہ نرم ہے، مگر اصول پکے ہیں ہم وہاں نہیں جھکتے جہاں لوگ بک جاتے ہیں !
16/10/2026

لہجہ نرم ہے، مگر اصول پکے ہیں
ہم وہاں نہیں جھکتے جہاں لوگ بک جاتے ہیں !

لین بند ہے  مقام: شاہ کوٹ سے فیصل آباد کی جانب، نزد کالج موڑ چوک ، کلومیٹر 400+82سڑک کی مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے ...
16/10/2026

لین بند ہے
مقام: شاہ کوٹ سے فیصل آباد کی جانب، نزد کالج موڑ چوک ،
کلومیٹر 400+82
سڑک کی مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
تمام مسافروں اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ اس مقام پر احتیاط سے گزریں، رفتار کم رکھیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
محفوظ سفر، آپ کی اور دوسروں کی زندگی کے لیے ضروری ہے۔


Nankana Sahib Police Traffic Police Nankana Sahib SSP PHP Lahore Region PHP. FSD Region

بچوں میں کھیلنے کودنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور کھیل ان کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے لیے انتہائی ضروری ہ...
16/10/2026

بچوں میں کھیلنے کودنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور کھیل ان کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

شہر شاہ کوٹ کی آبادی کے لحاظ سے کم از کم چار معیاری کھیلوں کے گراؤنڈز ہونے چاہئیں، لیکن افسوس کہ جو گراؤنڈز پہلے سے موجود ہیں، وہ بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہیں۔

کھیلنے کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچے سڑکوں اور گلیوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں، جو ان کی جان و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ انتظامیہ سے اپیل ہیں کہ:

* موجودہ گراؤنڈز کی فوری مرمت اور بحالی کی جائے۔
* بچوں کے لیے مزید کھیلوں کے میدان مختص کیے جائیں۔
* گراؤنڈز میں صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بچوں کو محفوظ کھیل کے میدان دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ آج ہم انہیں کھیلنے کے لیے محفوظ جگہ فراہم کریں گے تو کل وہ صحت مند اور مثبت سوچ رکھنے والے نوجوان بنیں گے۔

آئیے! شاہ کوٹ کو بچوں کے لیے محفوظ اور کھیل دوست شہر بنانے کے لیے آواز اٹھائیں۔


Govt of Punjab Deputy Commissioner Nankana Sahib Sports Board Punjab

تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے!کچھ دن پہلے میرے سامنے لاہور فیصل آباد کیرج وے، شاہ کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک پر ایک...
16/10/2026

تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے!

کچھ دن پہلے میرے سامنے لاہور فیصل آباد کیرج وے، شاہ کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک پر ایک بس تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے آ رہی تھی اور اچانک بریک لگائی۔

اللہ نہ کرے کہ اگر کسی وجہ سے بریک فیل ہو جائے یا گاڑی بروقت نہ رک سکے تو یہ غفلت کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے:

آبادی والے علاقوں، ہسپتالوں، اسکولوں اور چوکوں کے قریب ہمیشہ اپنی رفتار کم رکھیں۔ چند منٹ بچانے کے لیے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

یاد رکھیں! رفتار سے زیادہ قیمتی انسانی جان ہے۔ کسی گھر کا چراغ بجھنے سے پہلے احتیاط کریں۔

آئیے! ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور سڑکوں کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔


Govt of Punjab Deputy Commissioner Nankana Sahib Traffic Police Punjab SSP PHP Lahore Region Nankana Sahib Police Traffic Police Nankana Sahib

جمعتہ المبارک
16/10/2026

جمعتہ المبارک

15/10/2026

ننکانہ موڑ چوک شاہ کوٹ — عوام سے صبر و تعاون کی اپیل

کبھی کبھی کسی ایک شخص کی جلد بازی بھی پورے روڈ کو بلاک کرنے اور سینکڑوں لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے۔

غوری فاؤنڈیشن اور ٹریفک پولیس ننکانہ صاحب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایسے میں شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

جہاں تعمیراتی کام جاری ہو، وہاں تحمل، برداشت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔ چند منٹ کی جلد بازی دوسروں کے لیے طویل پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ننکانہ موڑ شاہ کوٹ پر پُلی کی تعمیر کے باعث عوام کو عارضی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ تعمیر بہتر سفری نظام اور عوامی سہولت کے لیے ضروری ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، قطار میں رہیں، دوسروں کا راستہ روکنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رکھیں! آپ کا صبر اور تعاون سینکڑوں لوگوں کے سفر کو آسان بنا سکتا ہے۔

آئیے! ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


Nankana Sahib Police Traffic Police Nankana Sahib

Address

Shahkot
39630

Telephone

+923008882600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashif Ghouri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashif Ghouri:

Shortcuts

Share