30/12/2023
🌹﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌹ہر شخص کو دوسرے کی زندگی بہتر لگتی ہے حالانکہ ہر بندہ اپنی زندگی میں کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے ،کوٸی چھوٹی تو کوٸی بڑی، سب کچھ جانتے ہوٸے بھی ہم موازنہ کرنے سے باز نہیں آتے ، زندگی کسی کی بھی بہتر نہیں ہوتی اگر من چاہی، دنیا کی تمام نعمتیں بھی میسّر آ بھی جاٸیں ، تب بھی کوٸی نہ کوئی کمی، کثر محسوس ہوتی رہے گی۔زندگی آئینے کی طرح ہوتی ھے۔۔آپ اس کو بیزﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ بیزار لگے گی ۔ مُسکرا کر دیکھیں گے تو۔ خوبصورت لگے گی۔انسان کی خود داری، اس کی عزت نفس کو بڑھاتی ھے۔ جو بہت ضروری ھے۔ جبکہ۔خود پسندی صرف انا کو تسکین دیتی ھے۔جو کہ تباہ کن ھے۔ عزت نفس اور انا میں فرق جان کر جیئیں۔ہر انسان کو اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر راضی رہنا چاہیئے ، اور اس کا شُکر ادا کرتے رہنا چاہیئے اور جو نہ ملے اس پر بھی صبر کرنا چاہیئے کیونکہ کُچھ فیصلے ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتے۔اور ہم ضد کر بیھٹتے ہیں کہ بس ہمیں ملیں ، اور ہر حال میں ملیں۔یاد رکھیں : صبر، سکون کی دولت سے بڑھ کر کوٸی دولت نہیں سکون سے رہیں اور کسی کا سکون برباد نہ کریں۔اے اللہ! ہمیں نیک لوگوں میں شامل فرما، بُرا دیکھنے، برا سوچنے، برا سننے، برا بولنے اور برا کرنے سے بچا، دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو کر، رزق کے دانے دانے میں برکت نصیب فرما، ہمارے راستے کی ہر اس رکاوٹ کو دور کردے جو ہمیں تجھ سے قریب ہونے سے روکے، جو تیری نافرمانی پر راغب کرے اے اللّٰہ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں، ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جو تجھ سے خوف زدہ نہ ہو، ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ، اور ایسی دعا سے جو سُنی نہ جائے۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن......