Gulshan_e_Hadeed Karachi Pakistan

Call Directions

Gulshan_e_Hadeed Karachi Pakistan Gulshan e Hadeed peaceful society but today we are facing too much trouble
Water Gas infrastructure issues
(224)

If You Have Any Information Any News Any Question About Gulshan_E_Hadeed Or Steel Town
Name And Msg Send 0344 3941434

18/10/2026
15/10/2026

کہ اپ کے خیال میں اسٹیل ٹاؤن موڈ پر پل بنانا ناگزیر ہو گیا ہے

15/10/2026

کہ اپ کے خیال میں سٹیل ٹاؤن موڈ پر پل بنانا ناگزیر ہو گیا ہے

15/10/2026

*الرٹ: (سڑک بند ہے)*
*بمقام* مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ کے پاس جانب شہر روڈ ٹریفک کے لیے بند

*بوجہ* ائل ٹینکر شیرا لوڈ الٹ گیا ہے اور شیرا روڈ پر پھیل رہا ہے

15/10/2026

اہم اپیل — اسٹیل ٹاؤن موڑ پر بدترین ٹریفک جام

اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ڈیزل لے جانے والی گاڑی کے حادثے کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔ ڈیزل سڑک پر پھیلنے کی وجہ سے دو سے تین موٹر سائیکلیں بھی پھسل چکی ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

پانی کے ٹینکروں کی آمدورفت کے باعث بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔

ہم متعلقہ سرکاری اداروں اور علاقے کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور پانی کے ٹینکروں کی آمدورفت کو منظم کرنے سمیت مستقل حل نکالیں، تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔

15/10/2026

ملیر، اسٹیل ٹاؤن چورنگی پر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ایک آدمی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ایک اہم سوال جس کا جواب ضروری ہے
15/10/2026

ایک اہم سوال جس کا جواب ضروری ہے

15/10/2026

🚨 ملیر گلشنِ حدید میں ڈکیتی کی واردات
ملیر: گزشتہ رات تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود گلشنِ حدید میں SK موبائل شاپ پر مبینہ ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں ملزمان موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
#کراچی #ملیر #ڈکیتی

13/10/2026

گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشوں کے ساتھ خون آلود تحریر بھی ملی ۔ جس میں مرنے والوں نے کس طرح یہ اقدام کیا اور اس کی وجہ کیا ہے یہ سب کچھ لکھ دیا ۔

کراچی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گلشن حدید فلک ناز سوسائٹی میں ایک ہی گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفین میں 30 سالہ شہزیب جو پیشے سے پراپرٹی ایجنٹ تھا، اس کی 28 سالہ بیوی صبا، 20 سالہ بہن شمائلہ اور دو کمسن بچیاں 5 سالہ ایزل اور 3 سالہ آریہ شامل ہیں۔ لاشیں گراؤنڈ پلس ٹو کے مکان سے ملیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق شہزیب نے اپنی بیوی کو گولی مار کر خود کو گولی ماری جبکہ بہن اور دونوں بچیوں کو زہر دیا گیا۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ میاں بیوی ، بہن اور دو بچوں سمیت ایک پورا خاندان ختم ہو گیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے خون آلود تحریر برآمد ہوئی جو متوفی شہرزیب نے لکھی تھی ۔ آخری تحریر میں متوفی شہزیب نے اپنی اور اپنے خاندان کی موت کا ذمہ دار ایک شخص کو قرار دیا ہے۔ نوٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے ان کے پیسے ہڑپ کر لیے، مسلسل دھمکیاں دے کر انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا اور گھر میں سکون سے جینے نہیں دیا۔

خون کے دھبوں سے اَٹے اس نوٹ میں متوفی نے لکھا ہے کہ "ہمارا قاتل... ہے، اس نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ ہمارے پاس مرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔" نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ وہ اپنے قرض کے پیسے واپس نہیں کر رہا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

نوٹ کے آخر میں پولیس سے اپیل کی گئی ہے کہ مرنے کے بعد اس شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "ایک تحریر ملی ہے، اسے ہم نے فرانزک اور ہینڈ رائٹنگ کی تصدیق کے لیے بھیج دیا ہے۔ اگر نوٹ اصلی ہوا اور اس میں کسی کا نام ہے تو ہم اسے فوری گرفتار کر کے قتل پر اکسانے کی دفعہ کے تحت کارروائی کریں گے۔ فی الحال اسے خودکشی ہی تصور کیا جا رہا ہے لیکن تمام پہلوؤں پر تفتیش ہو رہی ہے۔"

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہزیب پراپرٹی کے لین دین میں کسی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور اسے اکثر دھمکیاں ملتی تھیں۔

ہمیشہ کی طرح آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ نے اس بار بھی "نوٹس" لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے، لیکن اگر اس نوٹ کی فرانزک تصدیق ہو گئی تو یہ نوٹس والا معاملہ نہیں بلکہ سیدھا سیدھا قتل کا مقدمہ بنے گا۔

Address

Karachi
75010

Telephone

03443941434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulshan_e_Hadeed Karachi Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share