23/10/2023
اسلام علیکم میں امید کرتا ہوں آپ سے خیریت سے ہوں گئے اللہ نے ہمارا رزق اس ٹرانسپورٹ سے جوڑ رکھا ہے اور اس گڈز ٹرانسپورٹ کو چلانے میں سب اہم کردار ڈرائیورز حضرات کا ہوتا ہے جو ہر وقت اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر سڑکوں پہ رہتے ہیں۔
بعض دفعہ سڑکوں پہ آئے دن حادثات بھی پیش آتے ہیں اور یہ لوگ رزقِ حلال روزی کماتے ہوئے شہید ہوجاتے ہیں اور ہم کہتے ہیں ڈیزل زیادہ آگیا۔۔۔ خرچہ زیادہ کر دیا۔۔۔ ہمیں ان کی جانوں سے زیادہ اپنی گاڑی کی پرواہوتی ہے۔
ہمیں ان ڈرائیورز کو پورا پورا۔۔ حق دینے کی کوشش کرنی چاہئے اگر ان لوگوں پہ چند روپے خرچ کر دیں تو میرے خیال میں یہ بھی صدقہ ہے۔KGT