15/04/2024
ایران کو اصل خطرہ کس سے؟؟؟
حد ہے اور بے حد ہے
ہمیں تو بس شغل لگانے کے لیے کوئی موضوع ملنا چاہیے
اب آج کی ٹائم لائن ہی دیکھ لیں ایران نے اسرائیل پر ڈرون و میزائل سے حملہ کیا۔ اس کی جرات، بہادری کو سلام پیش کرنے کی بجائے صبح سے کچھ سرپھرے ایک مسلمان ملک کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
یہ بالکل نامناسب انداز ہے۔ جیسا بھی ہے اسرائیل کو آخر کسی نے تو للکارا ہے۔ دو سو ڈرون و میزائل جو اسرائیل کی جانب اچھالے گئے۔ اگر درمیان میں مسلم ممالک بے ایمانی کرتے ہوئے نہ گراتے تو سارے اسرائیل میں جاکر گرتے۔ خیر بات مثبت کرنی چاہئے اسرائیل کو بھی یہ ڈرون گرانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور آپ جانتے ہیں انتظار موت سے بھی زیادہ شدت ہوتا یے۔
بعض لوگ اسے ناکام حملہ قرار دے رہے ہیں حالانکہ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہوتا ہے چھ ماہ سے غزہ پر بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا تھا۔ یہ تو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور ایرانی جرنیل کی ہلاکت کے بعد ایرانی غیرت جاگی۔ اور اسرائیل کو للکار کر، بتا کر، میڈیا پر اعلان کرکے بھرپور حملہ کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے کیئے گئے حملے میں پوری ایک لڑکی زخمی ہوئی یے۔
سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے کہ لکی ایرانی سرکس والوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
اسرائیل کو اتنا بھی نہیں مارا جتنا عاشورہ پر خود کو مارتے ہیں
یہ سب نامناسب باتیں ہے۔
56 بہنوں کا اکلوتا بھائی ایران یے۔ ویسے زیادہ بہنوں میں رہنے والے بھائی حرکتوں میں اکثر بہنوں جیسے ہی ہوجاتے ہیں۔ بس نام لڑکوں والا ہوتا ہے۔
اور یہ وہ پنجابی فلموں والا بھائی ہے جو ہمیشہ اپنی بہن کا ڈوپٹہ مانگتا ہے بہن نہیں۔
جو بھی ہے۔ ہمیں عالم اسلام کے سلطان راہی ایران کو سپوٹ کرنا چاہئے۔ بھلے وہ فکسڈ میچ کھیلے, بزرگ شیطان امریکا کی مرضی سے حملہ پلان کرے۔ یا خطے میں 56 بہنوں کا واحد بھائی کہلوائے آخر کو وہ مسلمان ہے۔ جس نے جنگ میں بھی اخلاقیات کا خیال رکھا اور دشمن کا کوئی نقصان نہ کیا
اے اللہ ایران کی مدد وحفاظت فرما۔ جسے اسرائیل سے تو نہیں پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی پوسٹوں سے شدید خطرہ پے۔ آمین