22/04/2024
السلام علیکم ۔۔
جو حالات و واقعات دکھائی رے رہے ہیں عنقریب لوگ محکمہ زراعت کے لوگوں کو راہ چلتے چپیڑیں ماریں گے ۔ گالیاں تو عام سی بات ہو گی۔ ممکن ہے روڈ صفائی پر مامور پیلی جیکٹ والے بھی انکی مٹی پلید کر رہے ہوں ۔
عین ممکن ہے محکمے کے افراد کو اپنا یونیفارم پہن کر پبلک میں آنا مشکل ہو جائے ۔
یہ بھی ممکن ہے گاڑیوں کو دیکھتے ہی پتھر برسائے جائیں یا آگ لگا دی جائے ، عمارتوں پر چڑھائیاں کر دی جائیں۔
ہر روز No مئی ہوا کرے ۔
یہ سب آخرکار محکمے کو طاقت کے استعمال پر مجبور کر دے گا اور یہ انکی "چتا" کو جلانے کے لیئے آخری چنگاری ہو گی ۔
اس سب میں کتنا خون بہے گا ، کتنے بچے یتیم ہون گے ، کتنی عورتیں بیوہ ہونگی ، کتنے والدین کے جوان سہارے چھن جائیں گے ، کتنی املاک جلیں گی اور کتنی لوٹ کھسوٹ ہوگی ؟
اللہ جانے !
سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہو گا ؟
کیونکہ اب یہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
وہ بھی ننگ دھڑنگے۔
"کردار" کی اصلیت پر ڈالی گئی فرضی چادریں سربازار کھسک چکی ہیں۔
اب کوئی ڈھال کوئی چادر باقی نہیں رہی۔