19/08/2025
سوات میں سیلاب نے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سوات کے علاقے مینگورہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے تمام بچوں کی جانیں پرنسپل کی حاضردماغی کی وجہ سے بچ گئیں۔ جیو نیوز کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے بتایا ہے کہ جس دن سیلاب آیا انہوں نے اُس دن صبح قریبی ندی کے پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ دیکھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تمام اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو چھٹی دی جائے، اس دوران پانی اسکول میں بھی داخل ہوا اور اسکول کی بیرونی دیوار گرگئی۔ تاہم ہیڈ ماسٹر کے بروقت ایکشن سے اسکول میں زیر تعلیم تمام 936 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔