Zahid Hussain

Zahid Hussain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahid Hussain, Automotive Service, Darbhanga.

25/11/2024

*انجینیرشاہ احمد ولی فیصل رحمانی کو بورڈ سے نکالنا،مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مبارک قدم۔*

*محترم شاہ احمد ولی فیصل رحمانی کو بورڈ کا رکن بنانااور پھر سکریٹری بنادینابورڈ کی ایک بڑی فاش غلطی تھی جس سے بورڈ کا وقار مجروح ہواتھا۔اسی وقت یہ بات واضح ہو گئ تھی کہ وہ ہندوستانی شہری نہیں ہیں۔*

*صرف اس بات پر عہدہ دےدینا کہ وہ حضرت مولانا منت اللہ رحمانی رحمہ اللہ کے پوتا و حضرت مولانا ولی رحمانی کے بیٹا ہیں کسی طور مناسب نہ تھا۔*

*یہ کون نہیں جانتا کہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمہ سے دونوں بیٹا ہمیشہ ناراض رہتے تھے،جناب فہد رحمانی نے محبت کی شادی کی اس کا بھی حضرت کو ملال تھا۔حضرت خوشی و غمی میں بھی نہیں جاتے آتے تھے۔شادی تک میں حضرت شریک نہیں ہوۓ تھے،حضرت ان دونوں کو بورڈ وامارت دونوں ہی سےدور رکھتے تھے*

*آپ کہ سکتے ہیں بیٹے کی وجہ کر نہیں بلکہ وہ بحیثیت امیر شریعت کے ممبر و سکریٹری چنے گۓ تھے۔*

*لیکن کیا یکایک راتوں رات انجینیر سے عالم بن جانااور طاقت و بدعنوانی کے زور پر امیر بن جانایہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نہیں دیکھاتھا،سب کچھ دیکھا تھا،ذرہ ذرہ دیکھا تھا،پوری دنیا نے دیکھاتھا۔اور سب نے ناپسند کیا تھا، اوراس کی مزمت کی تھی۔یہ سراسر پوری قوم کے ساتھ دھوکھاتھااور امارت شرعیہ کا وہ تاریک دن تھا،جس کا زخم ہمیشہ ہرا رہے گا اوراسےسیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جاۓگا۔اسی دن سے امارت شرعیہ کا زوال شروع ہےجو دن بدن بڑھتاہی جارہا ہے۔*

*ایسے میں جب بورڈ نےفیصل رحمانی صاحب کو سکریٹی بنادیا تو لوگوں کوتعجب بھی ہوا،اور سخت تکلیف بھی ہوئ۔ سب کو احساس تھا کہ بورڈ نےکس عینک سے دیکھ کر ایک خائن کو بورڈ کی سند دے دی۔حضرت مولنا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ کی مجبوری سمجھ سے باہر تھی۔لیکن بہت جلد جناب فیصل رحمانی کےپے درپے کئ غیر سنجیدہ رویے سےبورڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔*

*فیصل رحمانی کا بورڈ سے نکالے جانے کے بعد ایک اہم سوال اٹھتا ہے کہ کیا کوئ غیر ملکی، امریکی شہری رجسٹرڈ امارت شرعیہ کا امیر شریعت ہوسکتا ہے؟؟ اس سوال پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔اور اس سوال کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔اس پر کھلی بحث ہونی چاہیۓ۔*

*آج بورڈ کے اجلاس میں امارت شرعیہ و خانقاہ رحمانی کے لوگوں نے جو بد تمیزی کی اسے دیکھ کر بہار وجھارکھنڈ کے ارکان کا سرشرم سے جھک گیا۔یہ لوگ کئ مہینے سے صدر بورڈ و جنرل سکریٹری بورڈ کے پیچھے پڑے ہوۓتھے۔فیصل رحمانی کا کبر۔رعونیت انانیت اور شرارت انہیں لے ڈوبے اور امارت شرعیہ کی بھی مٹی پلید ہوئ۔*

*دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امارت شرعیہ اندرون بھی محفوظ نہیں ہے۔شکوہ شکایت و جاسوسی کے ماحول نے کئ گروپ پیدا کردیا ہے۔ایک دوسرے کی غیبت میں اوروہاں کا ایک ذمہ دار خود اپنے ذمدار کو پٹخنے میں لگارہتا ہے۔اس میں سب سے بڑے مجرم و بد خواہ مولنا شبلی قاسمی ہیں۔جو امارت میں گھن کی طرح ہیں۔انہوں نے ہی نائب امیر کو ٹھکانے لگایا ہےاور اب یہ جناب اندرون امیر شریعت کو بھی ٹھکانے لگانے میں لگے ہیں۔اندرسے امیر کو کمزور کرنے میں مستقل لگےہیں۔وہ جان گۓ ہیں کہ غاصب امیر کو پھول مالا و نعرہ کی لت ہے،انہیں بس یہی چاہیۓ۔ امیرکی جڑ کمزور ہورہی، مریدان بھی بدک رہے ہیں، پالتو چیلے سوکھتی جڑ میں زندگی نہیں لاسکتے۔اس چکر میں امارت ختم ہورہی ہے۔بڑے بڑے ہوٹلوں میں مٹنگ کرنےسےاور بیت المال کا پیسہ پانی کی طرح بہانےسے۔ امارت شرعیہ کو مال بنادینے سےامارت کبھی آگے نہیں بڑھے گی.امارت کےخمیرمیں،امانت،دیانت،صداقت،طہارت ،سادگی،عاجزی، انکساری اور تقوی ہے،اسی سےامارت پروان چڑھی ہےاور یہی اس کا مزاج ہے۔اس کے خلاف ہوگا تویاتوامارت دم توڑ دے گی یا سب کو اگل دے گی۔*

*لہذاان کی شہریت کو بنیاد بناکر جتنا جلد ہوسکے امارت شرعیہ کے مسئلہ پر غورکرنے کی ضرورت ہے،ورنہ امارت کے بیت المال کی رقم دفاع میں ہی خرچ ہوتی رہے گی نہ کوئ تعمیری کام ہو گا اور نہ غریبوں و مسکینوں کا بھلا ہوگا۔*
*یاد رہے کہ2015 کے بعد سے امارت میں کوئ کام نہیں ہوا ہے۔بس پیپر بازی اور لفاظی ہوئ ہےاور ہورہی ہے۔یہ الزام نہیں ہے۔دیکھنے کی چیز ہے۔*

**آشفاق احمد قاسمی۔دربھنگہ۔*
*مدعو خصوصی۔انتسواں اجلاس بورڈ*
*جامعہ سبیل الرشاد۔بینگلور۔*

11/05/2023

Address

Darbhanga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share