Badsha Auto's & Bike Repair centre

Badsha Auto's & Bike Repair centre follow me

عام طور پہ مکینک بیرنگ لگانے سے پہلے جو پتھری یعنی شم کا ٹکڑا اس کے اندر لگاتے ہیں وہاں ایک بڑی غلطی جو سب مکینک ہی کرتے...
16/06/2026

عام طور پہ مکینک بیرنگ لگانے سے پہلے جو پتھری یعنی شم کا ٹکڑا اس کے اندر لگاتے ہیں وہاں ایک بڑی غلطی جو سب مکینک ہی کرتے ہیں اکثر مکینک کو آپ نے دیکھا ہوگا پتھری کا ٹکڑا صرف ایک سائیڈ سے لگاتے ہیں یا کچھ مکینک اسے دو سائیڈوں سے لگاتے ہیں جبکہ یہ دونوں طریقے بالکل غلط ہیں
​اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ موٹر سائیکل کے وہیل ہب کا وہ حصہ جہاں بیرنگ بیٹھتا ہے مسلسل چلنے یا بیرنگ خراب ہونے کی وجہ سے اندر سے گھس جاتا ہے اور لوز ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نیا بیرنگ بھی اس کے اندر ڈھیلا رہتا ہے
​اس ڈھیلے پن یعنی پلے کو ختم کرنے اور بیرنگ کو اپنی جگہ پر مضبوطی سے فٹ کرنے کے لیے مکینک حضرات اس کے ارد گرد لوہے کی باریک پتھری یا کسی کین کو کاٹ کر شِم بنا کر رکھ دیتے ہیں تاکہ بیرنگ ہب کے اندر نہ ہلے مگر ان کا یہ طریقہ بالکل بھی صحیح نہیں ہوتا کیونکہ ایک یا دو سائیڈ سے پتھری لگانے سے بیرنگ کا بیلنس آؤٹ ہو جاتا ہے جس سے بیرنگ کا نقصان ہوتا ہے موٹر سائیکل ببلنگ کرتی ہے بیرنگ بہت جلدی خراب ہو جاتا ہے اور ہب ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے
​مگر جو طریقہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں یہ بالکل موثر اور آزمودہ ہے اس طریقے سے موٹرسائیکل بالکل ببلنگ نہیں کرتی بیرنگ اپنی جگہ پہ بالکل صحیح فٹ ہو جاتا ہے اور بیرنگ بھی جلدی خراب نہیں ہوتا طریقہ یہ ہے کہ ہمیشہ جب بھی شم پتھری لگانا پڑے تو اسے صرف ایک یا دو سائیڈ کے بجائے چاروں سائیڈوں سے برابر کر کے لگائیں جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ چاروں سائیڈوں سے پتھری لگا کر بیرنگ کو بٹھایا گیا ہے اس طرح بیرنگ بالکل اپنی اصل جگہ پر سیدھا فٹ ہو جاتا ہے اب موٹر سائیکل بالکل ببلنگ نہیں کرے گی بیرنگ بھی خراب نہیں ہوگا اور وہیل ہب کا بھی نقصان نہیں ہوگا ایک بات ہمیشہ یاد رہے کہ یہ صرف ایک دیسی جگاڑ ہے اور یہ ایک وقتی حل ہوتا ہے اگر بیرنگ ہب کے اندر بہت زیادہ ڈھیلا ہو تو سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہب کو خرادیے کے پاس لے جا کر اس میں نیا سلیو یعنی بش لگوایا جائے یا پھر نیا ہب ڈالا جائے کیونکہ یہی اس مسئلے کا مستقل اور محفوظ ترین حل ہے دعاؤں میں یاد رکھیں اور اچھی بات سب کو بتائیں🙏

⚙️ **صرف تجربہ کار مکینک ہی صحیح جواب دیں!**🛠️ **کیا آپ جانتے ہیں یہ پارٹ آل نٹ کے آگے کیوں لگا ہوتا ہے؟**👇 **اپنی رائے ...
15/06/2026

⚙️ **صرف تجربہ کار مکینک ہی صحیح جواب دیں!**
🛠️ **کیا آپ جانتے ہیں یہ پارٹ آل نٹ کے آگے کیوں لگا ہوتا ہے؟**
👇 **اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں**

اس طرح کا لوگو اور پیکچر بنانے کے لیے ہم سے رابطہ کرے بہت ہی مناسب قیمت پر 03466553255         ゚viralシMohammad Javed Saj...
17/05/2026

اس طرح کا لوگو اور پیکچر بنانے کے لیے ہم سے رابطہ کرے
بہت ہی مناسب قیمت پر
03466553255
゚viralシ
Mohammad Javed Sajjad Ullah Live Sardar Badshah Ijaz Khan M Anwar Zaib Khan Rezwan Ullah Niamat Ullah Inam Khan M Saleem

بادشاہ آٹوز اینڈ بائیک ریپیرنگ سنٹرہر قسم کی بائیک کی مرمت، سروسنگ، اور جینون اسپیئر پارٹس دستیاب📍 لوکیشن: بانڈی موڑ، سو...
16/05/2026

بادشاہ آٹوز اینڈ بائیک ریپیرنگ سنٹر
ہر قسم کی بائیک کی مرمت، سروسنگ، اور جینون اسپیئر پارٹس دستیاب
📍 لوکیشن: بانڈی موڑ، سوزوکی اسٹاپ کے پاس
انڈسٹریل اسٹیٹ، حطار – ضلع ہری پور
🔧 اعتماد، کوالٹی اور بہترین سروس — سب کچھ ایک ہی جگہ!
رابطہ نمبر 03466553255

Adresse

Bandi Gullu
Democratic Republic Of The
22610

Téléphone

+923462438250

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Badsha Auto's & Bike Repair centre publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager