ہر لمحہ با خبر

ہر لمحہ با خبر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ہر لمحہ با خبر, Madhali Road, Sahiwal.

23/06/2026

کورونا وائرس کہاں تیار ہوا؟7
سال بعد راز فاش!

22/06/2026

*شہر میں جلوس روٹس پر مثالی انتظامات صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل مکمل*

*بورے والا.محرم الحرام کے جلوسوں کے پُرامن باوقار اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے صاف ستھرا پنجاب کے تحت خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں لکڑ منڈی آفاق خان چوک سمیت جلوس گزرنے والے تمام مرکزی راستوں پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل مکمل کر دیا گیا*

*اس سلسلے میں متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک اور جلوس روٹس کو ہر ممکن حد تک صاف کشادہ اور بہتر حالت میں رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں سڑکوں سے مٹی اور گرد ہٹا کر پانی کا چھڑکاؤ کر کے ماحول کو خوشگوار بنایا گیا تاکہ عزاداروں کو سہولت میسر آ سکے*

*انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں تعاون کریں تاکہ مذہبی اجتماعات بہترین ماحول میں منعقد ہو سکیں*

*بارش کے فوری بعد مرکزی امام بارگاہ روڈ پر نکاسی آب کا کام شروع**بورےوالا.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن “ستھرا پنجا...
21/06/2026

*بارش کے فوری بعد مرکزی امام بارگاہ روڈ پر نکاسی آب کا کام شروع*

*بورےوالا.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت تحصیل منیجر عثمان صدیق کی ہدایت پر ایریا منیجر اکمل کی سربراہی میں صفائی عملے نے مرکزی امام بارگاہ روڈ پر بارش کے باعث کھڑے ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کے لیے کارروائی شروع کر دی*

*بارش کے فوری بعد ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نکاسی آب کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے صفائی عملے نے روڈ کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے ٹیم ورک کے ذریعے کام جاری رکھا*

*انتظامیہ.ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے*

❤️🩷❤️🩷❤️🩷❤️"رشتوں کی تجدید شہر سے وفا کا عہد"لاہور بوریوالینز گیٹ ٹو گیڈر: محبت، خلوص اور بورے والا کی ترقی کے عزم سے سج...
21/06/2026

❤️🩷❤️🩷❤️🩷❤️

"رشتوں کی تجدید شہر سے وفا کا عہد"

لاہور بوریوالینز گیٹ ٹو گیڈر: محبت، خلوص اور بورے والا کی ترقی کے عزم سے سجی یادگار شام
لاہور میں مقیم اہلِ بورے والا کے باہمی ربط، محبت اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لاہور بوریوالینز کے زیرِ اہتمام میزونیٹ ہوٹل لاہور میں ایک شاندار، پروقار اور یادگار گیٹ ٹو گیڈر و ڈنر کا انعقاد کیا گیایہ تقریب صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ اپنائیت،خلوص اور اپنے آبائی شہر سے محبت کے جذبے کا خوبصورت اظہار ثابت ہوئی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین لاہور بوریوالینز ملک اکبر اعوان، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور پروگرام کے میزبان اکبر علی بھٹی کو حاضرین کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس کامیاب اور منظم تقریب کے انعقاد پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور شکریہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت نے اس محفل کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیااس موقع پر سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ کی اعلیٰ ظرفی، تعاون اور خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا گیاجن کی معاونت سے یہ تقریب میزونیٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی مقررین نے کہا کہ ان کے تعاون نے اس خوبصورت اجتماع کو ممکن بنایاجس پر وہ خصوصی شکریے کے مستحق ہیں۔
تقریب میں کمشنر ملتان رانا عامر کریم خاں، ملائیشیا سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری عثمان نثار گجر، ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد رمضان سوہل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری سلمان یوسف گھمن، پاکستان کے پہلے معروف روبوٹک اسپیشلسٹ ڈاکٹر منصب علی سمیت بورے والا سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی، کاروباری، قانونی، انتظامی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس تقریب میں بورے والا سے سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،ایکسیئن واسا اکبر علی کاہلوں، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ عزیزالرحمان کی والدہ سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی تقریب کا سب سے اہم اور قابلِ تحسین پہلو یہ تھا کہ لاہور بوریوالینز کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ پلیٹ فارم مشترکہ فنڈز کے ذریعے بورے والا کے ایسے ذہین اور مستحق طلبہ و طالبات کی مالی معاونت کرے گا جو وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں اس مقصد کے لیے انہیں اسکالرشپ کی طرز پر مالی تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے خوابوں کو عملی تعبیر دے سکیں یہ خوبصورت شام محبت، اخوت، خلوص اور اپنے شہر سے وابستگی کے جذبات سے معمور رہی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور بوریوالینز کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور یہ پلیٹ فارم نہ صرف اہلِ بورے والا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ شہر کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گا۔

19/06/2026

بورے والا حالیہ تعمیر ہونے والا ٹی ایچ کیو ہسپتال روڈ پہلی بارش کے بعد ۔۔۔

17/06/2026

*بورے والا تھانہ سٹی کی حدود مجاہد کالونی*
*عید گاہ کے سامنے سوئے ہوئے رکشہ ڈرائیور کا نشئی موبائل فون چوری کر کے رفو چکر۔۔۔۔۔۔*

ڈاکوؤں نے نہیں بلکہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ہماری گاڑی پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، مقتولہ ہانیہ احمد کے زخمی والد کا بیان
16/06/2026

ڈاکوؤں نے نہیں بلکہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ہماری گاڑی پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، مقتولہ ہانیہ احمد کے زخمی والد کا بیان

آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت ہے کہ آج پوری CCD مظلوم خاندان کے دروازے پر ماتھا ٹیک رہی ہےفواد چوہدری
16/06/2026

آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت ہے کہ آج پوری CCD مظلوم خاندان کے دروازے پر ماتھا ٹیک رہی ہے
فواد چوہدری

انتھونی البانیز نے پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت کے واقعے پر مکمل اور شفاف تحقیقات کا ...
16/06/2026

انتھونی البانیز نے پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت کے واقعے پر مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

14/06/2026

*مرکزی سڑک گندے پانی میں ڈوب گئی انتظامیہ کی بے حسی سے ہزاروں دیہاتی عذاب میں مبتلا*

*بورےوالا.گگو منڈی کے نواحی گاؤں 283EB کا مرکزی دیسی اڈا اور گاؤں میں داخلے کا واحد راستہ بلدیاتی اداروں کی مسلسل غفلت اور ناقص سیوریج نظام کے باعث گٹروں کا پانی مستقل جوہڑ میں تبدیل ہو گیا جس سے 283EB سمیت ملحقہ دیہات 275EB اور 277EB کے ہزاروں افراد عملاً محصور ہو کر رہ گئے ہیں*

*مقامی افراد کے مطابق چند روز قبل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد بلدیہ نے وقتی کارروائی کرتے ہوئے سڑک سے پانی تو نکال دیا مگر بند سیوریج لائنوں اور ناکارہ نکاسیِ آب کے نظام کو بحال نہ کیا گیا*

*جس کے باعث اگلے ہی روز دوبارہ گندا پانی سڑک پر جمع ہو گیا انتظامیہ کی یہ کارروائی صرف نمائشی ثابت ہوئی جبکہ مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے*

*علاقے کی مرکزی شاہراہ مسلسل پانی کھڑا رہنے کے باعث تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں اور روزانہ نمازی طلبہ سرکاری و نجی ملازمین تاجروں اور راہگیروں کو جان جوکھوں میں ڈال کر گزرنا پڑ رہا ہے*

*اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں جبکہ کسی بڑے حادثے کا خطرہ مسلسل موجود ہے*

`دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہی صورتحال کسی شہری مرکز یا بااثر علاقے میں پیدا ہوتی تو کیا انتظامیہ اتنی خاموش رہتی؟`

*اہلِ علاقہ نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ متعلقہ ادارے روایتی سستی اور کاغذی کارروائیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں*

*مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا ملک جواد حسین اور منتخب عوامی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور مستقل بنیادوں پر سیوریج و سڑک کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے*

`کہ`

*اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو شہری احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے*

Address

Madhali Road
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ہر لمحہ با خبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share