19/09/2026
آج پاکستان ایک ایسے دردناک موڑ پر کھڑا ہے جہاں کاروبار ٹھپ ہیں، روزگار ختم ہو چکا ہے اور پٹرول و بجلی کی ہوشربا قیمتوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ہمارے باصلاحیت نوجوان اعلیٰ ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ صرف چار سال قبل عمران خان کے دورِ حکومت میں ملک میں خوشحالی، ترقی اور امید کی فضا قائم تھی۔
عمران خان نے ہمیشہ اس ملک کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل، ان کے روزگار اور عزتِ نفس کی جنگ لڑی ہے اور اسی پاداش میں آج وہ ناانصافی کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
اے پاکستان کے غیور نوجوانو! گھروں میں بیٹھ کر خاموشی سے حالات کا رونا رونا کوئی حل نہیں۔ اپنے حق، بہتر مستقبل اور اپنے قائد کو انصاف دلانے کے لیے خوف کے خ*ل سے باہر نکلیں۔ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور ملک کو معاشی دلدل سے نکال کر حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچانے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔