27/01/2026
مارکیٹ میں اس وقت 99 فیصد گاڑیاں شاور ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ کسٹمر کو جینین کہہ کر بیچ رہے ہیں، جو کہ نہ صرف سراسر جھوٹ ہے بلکہ کسٹمر کا اعتماد توڑنے کے مترادف ہے۔
میں اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ صاف الفاظ میں " سب کچھ بتا کر گاڑی دیتا ہوں۔ میرا اصول واضح ہے: سودا ہونے سے پہلے بات واضح ہونی چاہیے تاکہ بعد میں کوئی ملال نہ ہو البتہ میں اپنے کسٹمرز کو کبھی بھی ایکسڈنٹ گاڑی نہی بیچتا یہ ظلم ہے ۔۔۔
دیر آید درست آید
سچ بولنے اور حقائق واضح کرنے کی وجہ سے شاید میرا مال تھوڑا دیر سے بکتا ہو یا کسٹمرز کی تعداد محدود ہو، لیکن جو ایک بار خریدتا ہے، وہ ہماری شفافیت کا دیوانہ ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرے کسٹمرز کا مجھ پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔
اعتبار کی بنیاد، سچائی پر ہے!
کیونکہ ہم دھوکے کا نہیں، بھروسے کا سودا کرتے ہیں۔
Asif Raza from Lahore and khanewal Pakistan