28/03/2025
اللہ پاک ہم سب کیلئے عافیت والےمعاملات فرما ، ہم کو ناگہانی آفت سے اپنی پناہ میں رکھ ، ہم سب کی حاجات کو پورا فرما ، یاربّی تو ہی دونوں جہانوں کا مالک ہے تیرے سوا کوئ معبود نہیں تو بہتر جاننے والا اور سننے والا ہے، سن لے ہمارے دلوں کی پکار ، پورا کر ہماری جائز حاجات کو ، مدد یاربّی قرضوں کی ادائیگی میں ، فرض کی ادائیگی میں ، ہمّت طاقت دے سیدھے سچّے راستے پر ، بیشک ایک تیری ذات ہے جو مددگار ہے بس ہمیں اپنا محتاج رکھنا اور کسی کا محتاج نہ کرنا آمین یاربُ العالمین ،
اس جمعتہ الوداع ، اس مبارک جمعہ کی سعادت نصیب کی ، ہم شکر ادا کرتے ہیں تیرا اے باری تعالٰی کے تونے اس ماہ رمضان کی خیر و برکت نصیب کی ، پس ہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول کر ، ہمارے شُکرانے کو قبول کر اور ہمیں صَبر شُکر ادا کرنے والا بنا، ہمارا شُمار صابرین اور شاکرین میں کرنا آمین ثم آمین