30/08/2026
پہلے رات 9 بجے… پھر 12 بجے… پھر 3 بجے!
اب تو لگاتار 4،4 گھنٹے بجلی بند!
یہ لوڈشیڈنگ ہے یا عوام کو سزا دینے کا نیا طریقہ؟
حیرت کی بات ہے کہ 40 فیصد سے زائد لوگ سولر پر منتقل ہو چکے ہیں، بجلی کی طلب میں واضح کمی آ چکی ہے، مگر پھر بھی شارٹ فال کا رونا ختم نہیں ہوتا۔
آخر یہ شارٹ فال ختم کیوں نہیں ہو رہا؟
آخر عوام کو ہی ہر بار کیوں قربانی دینی پڑتی ہے؟
دن کو کاروبار متاثر، رات کو نیند حرام، بچے پریشان، بزرگ بے حال اور مریض اذیت میں مبتلا ہیں۔
اور جب عوام مجبور ہو کر سخت لہجے میں سوال اٹھائے تو فون آنا شروع ہو جاتے ہیں:
"گجر صاحب، مہربانی کرو، زیادہ سخت نہ لکھو!"
لیکن سوال یہ ہے:
عوام کے ساتھ کون مہربانی کرے گا؟
عوام کی راتوں کی نیند کا حساب کون دے گا؟
بجلی کے بل باقاعدگی سے وصول کرنے والے عوام کو بجلی کب باقاعدگی سے دیں گے؟
اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
لوڈشیڈنگ ختم کریں،
یا کم از کم واضح شیڈول اور عوام کو جواب دیں۔
عوام سوال پوچھ رہی ہے، جواب دینا ہوگا!
kiay awam parashan ha ni too ya sab Punjabi darpok ha inay sony dooooo