02/01/2026
سلطان الاولیاء قطب الاقطاب حضرت خواجہ محمد اکبرغریب نوازچشتی بصیرپوریؒ کا 112واں عظیم الشان سالانہ عرس مبارک مورخہ 7,6جنوری 2026ء کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ عظیم المراتب مشائخِ عظام ، علماءِ اکرام ،اہم سیاسی و سماجی شحصیات، نعت خوان اور نامور قوال حضرات سمیت ملک کے طول و عرض سے ہزاروں زائرین و عقیدت مندان عرس مبارک کی روحانی تقریبات میں شرکت فرمائیں گے۔ عرس مبارک کی تقاریب کی صدارت پیرِ طریقت، معینِ ملت حضرت خواجہ محمد معینُ الحق چشتی الظہوری(سجادہ نشین درگاہِ عالیہ اکبریہ سعدیہ چشتیہ نظامیہ بصیرپور شریف) فرمائیں گے۔ یارانِ طریقت باوضو عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت فرما کر فیُوض و برکات حاصل کریں۔