14/05/2026
کچھ دیر پہلے فروٹ خرید رہا تھا۔ میں نے آڑو لیے اور دکاندار سے پوچھا: “یہ ترش تو نہیں؟” اس نے کہا: “بھائی ایک کھا کر چیک کر لیں۔” میں نے فری میں کھانے سے انکار کیا تو اس نے بڑے افسوس سے کہا: “بھائی، جب وارڈن اور مختلف اداروں والے ہم سے روزانہ مفت کھا جاتے ہیں تو آپ تو بھائی ہیں، ایک آڑو کھا لیں۔” میں اندر سے ہل کر رہ گیا اور سوچنے لگا کہ صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ یہ نظام بھی غریب کو مار رہا ہے جہاں طاقتور مفت خوری کو اپنا حق سمجھ بیٹھے ہیں۔